مریم نواز

اپنی ہر کامیابی والد گرامی میاں نوازشریف کے نام کرتی ہوں۔ مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) مریم نواز کا کہنا ہے کہ اپنی ہر کامیابی والد گرامی میاں نواز شریف کے نام کرتی ہوں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے والد سے محبت کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آج اپنے بچوں کی پرورش اور رہنمائی میں والد کے انمول کردار کو تسلیم کرنے کا دن ہے، بہتر مستقبل کو یقینی بنانے کیلئے باپ کی قربانیوں کو بھی تسلیم کیجئے، والد شجر سایہ دار ہے جو تپتی دھوپ میں بچوں کیلئے گھنا سایہ بن جاتا ہے۔

مریم نواز کا مزید کہنا ہے کہ اولاد کی تربیت اور بہتر پرورش میں والد کے شفیق کردار کی اہمیت کو سمجھنے کی ضرورت ہے، شفیق باپ سایہ دار شجر کی مانند ہے، جس کا کوئی نعم البدل نہیں۔ انہوں نے اپنے والد کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ اپنی ہر کامیابی والد گرامی میاں نواز شریف کے نام کرتی ہوں جو ہر مشکل میں میرا حوصلہ ہیں۔

وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ خوش قسمت ہوں جو نواز شریف جیسے والد گرامی ملے، ان کی بیٹی ہونے پر ناز ہے، ہر روز والد محترم سے دعائیں لے کر نکلتی ہوں اور واپس آ کر سب سے پہلے انہیں سلام کرتی ہوں۔

یہ بھی پڑھیں

عرفان صدیقی

کیا ملک و فوج کیخلاف سازش کرنے والی پارٹی سیاسی جماعت کہلائے گی۔ عرفان صدیقی

اسلام آباد (پاک صحافت) عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ کیا ملک و فوج کیخلاف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے