مریم نواز

ہم نظریں بچھائے بیٹھے ہیں، آئیں جیل بھریں، مریم نواز

ملتان (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائیزر مریم نواز نے پی ٹی آئی کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نظریں بچھائے بیٹھے ہیں، آئیں جیل بھریں۔ مریم نواز نے کہا کہ جیل بھرنے کی  شروعات زمان پارک سے کریں۔ عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے  کہا کہ فرنٹ لائن پر انہوں نے خواتین کو رکھا ہوا ہے، خود سامنے آئیں۔

تفصیلات کے مطابق ملتان کے مقامی ہوٹل میں صحافیوں سے ملاقات اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ بےشک مہنگائی ہے لیکن کارکنوں کے حوصلے بلند ہیں، ایک کروڑ نوکریاں اور پچاس لاکھ گھر کے دعوے سب کے سامنے ہیں۔ مریم نواز نے یہ بھی کہا کہ قانون اپنا راستہ لے گا جو جرائم کئے ان کی سزا بھگتنا پڑے گی، رانا صاحب نےجعلی مقدمہ میں چھ ماہ قید کاٹی، انہیں ابھی کسی نے انگلی نہیں لگائی، دو دو دن کی قید میں گلے لگ کر رونے لگ گئے ہیں۔

واضح رہے کہ صحافیوں سے گفتگو کے دوران مریم نواز نے مزید کہا کہ  جو کہتے تھے جان اللّٰہ کو دینی ہے لیکن جواب بھی اللّٰہ کو دینا ہے، گھڑیاں بیچی ہیں منی لانڈرنگ کی، مسلم لیگ ن اپنے فائدہ نقصان کو جانتی ہے، جاوید ہاشمی صاحب قابل قدر اور قابل احترام ہیں، تجربہ سے فائدہ اٹھائیں گے۔ جنوبی پنجاب صوبہ محاذ ڈرامہ الیکشن دن تک تھا، وعدے کبھی وفا نہیں ہوئے، ہم جھوٹے وعدے نہیں کریں گے اور جھوٹی تسلیاں نہیں دیں گے، جو وعدے کریں گے وفا کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے