اسلام آباد (پاک صحافت) بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کی تعیناتی پر غیر ضروری سیاست کی جارہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آرمی چیف کی تعیناتی پر بحث غیر ضروری ہے، ہمارے کسی اتحادی یا کسی کو بھی جلسوں میں ایسی باتیں نہیں کرنی چاہئیں۔ اس تعیناتی کے عمل کو آئین اور قانون کے مطابق مکمل ہونا چاہیے، خان صاحب کی سیاست شروع دن سے آج تک اس ایک تعیناتی کے گرد گھوم رہی ہے۔
بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ ہم سیاسی بیان بازی پر نہیں خدمت پر یقین رکھتے ہیں، سب کی ترجیح ملک اور اس کی خدمت ہونی چاہیے، پاکستان بہت سارے مسائل سے گزر رہا ہے، کورونا، یوکرین روس جنگ اور موسمی تبدیلیاں ہمیں متاثر کررہی ہیں، سیلاب کے باعث 3 کروڑ 30 لاکھ پاکستانی متاثر ہوئے۔