آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا مغربی سرحدوں کا دورہ

راولپنڈی (پاک صحافت) آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے میرانشاہ، شمالی وزیرستان اور تربیلا کا دورہ کیا۔ اس موقع پر کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل حسن اظہر حیات نے آرمی چیف کا استقبال کیا اور سپہ سالار کو مغربی سرحدوں کی تازہ ترین صورتحال پر بریفنگ دی۔ 

تفصیلات کے مطابق ہیڈ کوارٹرز ایس ایس جی تربیلا کے دورہ کے دوران آرمی چیف نے ایلیٹ ضرار کمپنی سمیت ایس ایس جی کے افسران اور جوانوں سے ملاقات کی، آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ جوانوں نے بنوں سی ٹی ڈی کمپلیکس آپریشن اور ایوی ایشن میں بہادری سے کام کیا، ایس ایس جی قوم کا فخر ہے، انہوں نے مختلف آپریشنز میں ان کے بے مثال جذبے، قربانیوں اور ڈیوٹی کے عزم کو سراہا۔

واضح رہے کہ اس موقع پر آرمی چیف نے پاک، افغان سرحد پر اگلے مورچوں پر تعینات دستوں سے بھی ملاقات کی اور جوانوں کی پیشہ وارانہ مہارتوں، بلند عزم، آپریشنل تیاریوں کو سراہا۔ جبکہ سپہ سالار کو دہشتگردی کے خطرے کو ناکام بنانے، ردعمل اور طریقہ کار پر بریفنگ دی گئی۔ یاد رہے کہ آرمی چیف نے یادگار شہداء پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی بھی کی۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

کرغزستان سفارتخانے کے ناظم الامور کو ڈیمارش کیلئے دفتر خارجہ طلب کرلیا گیا

اسلام آباد (پاک صحافت) کرغزستان میں پاکستانیوں سمیت غیرملکی طلبا کے خلاف تشدد کے واقعات …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے