عطا تارڑ

ہم نے اور پرویز الٰہی نے گیم کیا اور نقصان صرف عمران خان کو ہوا ہے، عطا تارڑ

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور وزیر اعظم میاں شہباز شریف کے معاون خصوصی عطا تارڑ نے عدالتی فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے اور پرویز الٰہی نے گیم کیا اور نقصان صرف عمران خان کو ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ نے کہا ہے کہ ہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ کو ہٹانے کے گورنر کے آرڈر کو منسوخ نہیں معطل کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ عدالت کو حتمی فیصلہ کرنا ہے کہ وزیراعلیٰ کو کبھی نہ کبھی اعتماد کا ووٹ لینا ہوگا۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی عطا تارڑ نے مزید کہا کہ ہم چاہتے ہیں صوبائی اسمبلیاں تحلیل نہ ہوں، ن لیگ پنجاب میں سب سے بڑی اکثریتی جماعت ہے، اسمبلیوں کی تحلیل کی ڈیڈ لائن گزرنے کے بعد پرویز الٰہی کو مستعفی ہوجانا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے