طلال چوہدری

آئی ایم ایف سے معاہدہ نہ ہونے سے غریب کا چولہا بند ہو گا، طلال چوہدری

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے معاہدہ نہ ہونے سے غریب کا چولہا بند ہو گا۔

ایک بیان میں طلال چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی کا مقصد حصول اقتدار ہے، پی ٹی آئی نے اداروں پر حملے کیے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی والے پاکستان کے شہداء کا مذاق اڑاتے ہیں، انہوں نے سوشل میڈیا پر شہداء کی قربانیوں کا مذاق اڑایا۔

طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ آرٹیکل 6 کے تحت اُس وقت کی قومی اسمبلی توڑنے والوں اور سابق صدر کے خلاف کارروائی کی جائے۔ مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ کالعدم ٹی ٹی پی پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

وزیر خارجہ اسحاق ڈار 2 روزہ سرکاری دورے پر ایران روانہ

اسلام آباد (پاک صحافت) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار سرکاری دورے پر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے