رانا ثناءاللہ

انتہا پسند جماعتیں لانگ مارچ پر دہشتگردانہ حملہ کرسکتی ہیں۔ وزیر داخلہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ انتہا پسند جماعتیں پی ٹی آئی کے لانگ مارچ پر دہشت گردانہ حملہ کرسکتی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزارت داخلہ نے پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری اسد عمر کو لانگ مارچ میں دہشت گردی کے خدشات سے متعلق مراسلہ بھیج دیا ہے۔ وزارت داخلہ کی جانب سے بھیجے گئے مراسلے میں ملک میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات کا حوالہ دیا گیا ہے۔

مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ انتہا پسند جماعتیں پی ٹی آئی کے لانگ مارچ پر دہشت گردی کا حملہ کرسکتی ہیں، حملے میں بیرونی عناصر کی جانب سے بھی کارروائی کا اندیشہ ہے، دہشت گردوں کی جانب سے عوامی اجتماعات کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا جاسکتا ہے۔ عوامی اجتماعات میں خودکش یا بم حملہ بھی ہوسکتا ہے، پی ٹی آئی راولپنڈی میں عوامی اجتماع کو مؤخر کرے۔

یہ بھی پڑھیں

ایرانی صدر نے امید ظاہر کی کہ ایم او یوز پر شہباز اسپیڈ سے کام ہو گا، گورنر سندھ

کراچی (پاک صحافت) گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ ایرانی صدر ڈاکٹر ابراہیم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے