انارکی پھیلانے کی کسی کو بھی اجازت نہیں دیں گے، نگراں وزیرِ اعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ دہشت گردی خطرات کے باوجود پُرامن انتخابات کا انعقاد ہوا، انارکی پھیلانے کی کسی کو بھی اجازت نہیں دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ چیلنجز کے باوجود جمہوری تسلسل خوش آئند ہے، پُرامن احتجاج سیاسی کارکنوں کا حق ہے، انتخابات کے انعقاد میں سیکیورٹی اداروں نے اہم کردار ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ انڈونیشیا میں ووٹ گنتی کرتے ہوئے ایک مہینہ لگا تھا، ہمارے یہاں ووٹو کی گنتی میں کتنا وقت لگا؟ ووٹ گنتی کرنے میں 36 گھنٹے لگے۔ انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ پہلے ڈھائی گھنٹے میں ایک پروجیکشن بنا دی گئی، بےقاعدگیاں ہوئی ہوں گی لیکن اس کے لیے فورم موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان نے بھارتی وزیراعظم کے جنگجویانہ بیان کو مسترد کردیا

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے 26 جولائی کے بھارتی وزیراعظم کے جنگجویانہ بیان کو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے