ڈالر

امریکی ڈالر کی قدر میں مسلسل کمی، انٹر بینک میں ڈالر 294 روپے کا ہو گیا

کراچی (پاک صحافت) امریکی ڈالر کی قدر میں مسلسل کمی آ رہی ہے، آج بھی انٹر بینک میں ڈالر مزید سستا ہوا ہے۔ جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 90 پیسے سستا ہونے کے بعد 294 روپے کا ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 294 روپے 90 پیسے کا تھا۔ ادھر اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 296 روپے برقرار ہے۔ خیال رہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آج بھی مثبت رجحان دیکھنے میں آرہا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 56 پوائنٹس کے اضافے سے 45 ہزار 967 پر آ گیا۔ گزشتہ روز 100 انڈیکس 45 ہزار 910 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

مراد علی شاہ

مراد علی شاہ تیسری بار وزیراعلیٰ سندھ منتخب

کراچی (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے امیدوار سید مراد علی شاہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے