بلاول بھٹو

الیکشن کمیشن انتخابی اصلاحات کے متعلق کردار ادا کرے۔ بلاول بھٹو

کراچی (پاک صحافت) بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کو انتخابی اصلاحات کے لئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے تاکہ الیکشن کے دوران ہونے والی دھاندلی کو روکنے میں مدد مل سکے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت جو بھی انتخابی اصلاحات لائے گا ہم اس کی حمایت کریں گے۔ کیونکہ الیکشن اصلاحات وقت کی ضرورت ہیں۔ قانون سازی کے ذریعے انتخابات کے دوران ہونے والی دھاندلی کو روکنے میں مدد مل سکتی ہے۔

چیئرمین پی پی بلاول بھٹو کا مزید کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن نے ایک سیٹ ہاری ہے تو چاہ رہی ہے فوج مداخلت کرے، ن لیگ کی طرف سے غیر ذمے دارانہ مطالبہ ہے کہ پولنگ باکسز فوج کے حوالے کئے جائیں۔ اس سے الیکشنز بھی متنازع ہوتے ہیں اور فوج بھی متنازع ہوتی ہے، البتہ ن لیگ کے پاس اگر کوئی ٹھوس ثبوت ہیں تو الیکشن کمیشن سے رجوع کرے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ 2018 کے الیکشن میں ہر پولنگ اسٹیشن پر فوج تعینات تھی، جو تاریخ میں سب سے زیادہ تھی، اسٹیبلشمنٹ کو انتخابی عمل سے دور رکھیں تو فائدہ ہو گا، این اے 249 کے الیکشن میں اسٹیبلشمنٹ کا کوئی کردار نہیں تھا جبکہ مولانا فضل الرحمان سے ہمارا کوئی رابطہ نہیں ہوا۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے