واٹس ایپ

واٹس ایپ کی جانب سے خاموشی سے دلچسپ فیچر متعارف

کراچی (پاک صحافت) سماجی رابطوں کی مقبول ترین ایپلی کیشن واٹس ایپ کی جانب سے خاموشی سے نیا اور زبردست فیچر متعارف کر دیا گیا ہے۔ یہ فیچر موبائل اور ویب ورژن دونوں میں متعارف کرا دیا گیا ہے اور بیشتر افراد کو دستیاب ہے۔ اس نئے فیچر پر کچھ عرصے سے کام ہورہا تھا اور اب جاکر اسے تمام صارفین کے لیے متعارف کرایا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گروپ چیٹس میں پہلے جب میسج کیا جاتا تھا تو کسی بھی فرد کی پروفائل فوٹو نظر نہیں آتی جس سے اکثر علم نہیں ہوتا تھا کہ کس نے یہ میسج کیا ہے۔ مگر اب واٹس ایپ نے اس حوالے سے ایک نیا فیچر متعارف کرا دیا ہے۔ اب جب بھی کسی گروپ میں لوگوں کی جانب سے میسج بھیجا جائے گا تو ان کی پروفائل فوٹو دیگر اراکین کو نظر آئے گی۔

واضح رہے کہ  اگر کسی فرد نے اپنی پروفائل فوٹو کو مخصوص افراد تک محدود کیا ہوا ہوگا تو وہ میسج کے ساتھ ظاہر نہیں ہوگی بلکہ ایک ڈیفالٹ فوٹو نظر آئے گی۔ اگر آپ چاہتے ہیں کہ واٹس ایپ گروپس میں آپ کی پروفائل فوٹو شو نہ ہو تو سیٹنگز میں جاکر پرائیویسی اور پھر پروفائل فوٹو کے آپشن میں اپنی مرضی کی سیٹنگ کا انتخاب کرسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

واٹس ایپ

واٹس ایپ کا نیا فیچر صارفین کے بڑے درد سر کا حل ثابت ہوگا

(پاک صحافت) واٹس ایپ میں ایک ایسے فیچر کو متعارف کرایا جا رہا ہے جو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے