قمر زمان کائرہ

الیکشن کرانا ہے تو عمران خان پہلے خیبرپختونخوا اسمبلی سے استعفی دیں۔ قمرزمان کائرہ

اسلام آباد (پاک صحافت) قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ اگر عمران خان الیکشن چاہتے ہیں تو پہلے وہ خیبرپختونخوا اسمبلی سے استعفی دیں، اس کے بعد انتخابات کے بارے میں سوچا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما اور وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان اداروں کو سیاست میں ملوث کرنا چاہتے ہیں۔ عمران خان سیاست میں مداخلت کی دعوت دے رہے ہیں۔ یہ رویہ جمہوری نہیں بلکہ غیرجمہوری اور غیر سیاسی ہے۔

قمر زمان کائرہ کا مزید کہنا ہے کہ خان صاحب الیکشن کرانے میں سنجیدہ نہیں، عمران خان الیکشن کمیشن کو مانتے ہی نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی سے استعفے دینے کا عمران کا خواب پورا نہیں ہوگا، الیکشن کرانا ہے تو عمران خان پہلے خیبرپختونخوا اسمبلی سے استعفی دیں۔

یہ بھی پڑھیں

سلیم حیدر

مولانا فضل الرحمن کوئی ایسا قدم نہ اٹھائیں جس سے ملک کا نقصان ہو۔ گورنر پنجاب

لاہور (پاک صحافت) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے