شیری رحمان

الیکشن وقت پر اور آئین کے مطابق ہونے چاہئیں۔ شیری رحمان

اسلام آباد (پاک صحافت) شیری رحمان کا کہنا ہے کہ الیکشن وقت پر اور آئین کے مطابق ہونے چاہئیں۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے عام انتخابات پُرانی مردم شماری کے تحت کرانے کا مطالبہ کردیا ہے۔ سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ مردم شماری پربہت سے لوگوں کو اعتراض ہے، نئی مردم شماری پرانتخابات نہیں کرانے چاہیے۔

شیری رحمان نے الیکشن پرانی مردم شماری کے تحت کرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ نئی مردم شماری پر انتخابات نہیں کرانے چاہیے، ہم نہیں چاہتے کہ الیکشن میں تاخیر ہو، الیکشن وقت پر اور آئین کے مطابق ہونے چاہئیں۔

یاد رہے کہ اتحادی حکومت کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ الیکشن پرانی مردم شماری یا نئی مردم شماری کے مطابق بھی ہوسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

صدر ابراہیم رئیسی کے جانے سے امت مسلمہ کا نقصان ہوا، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب

اسلام آباد (پاک صحافت) اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے