جاوید لطیف

الیکشن اگلے سال ہوگا، ہم اپنی مدت پوری کریں گے، میاں جاوید لطیف

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے پی ٹی آئی کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ  الیکشن اگلے سال ہوگا، ہم اپنی مدت پوری کریں گے۔ جاوید لطیف نے یہ بھی کہا کہ ہم  کسی طور الیکشن کی تاریخ نہیں دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے  پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے کہا کہ عمران خان کے لانگ مارچ کو ڈی چوک نہیں آنے دیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ لوگ ملک میں انتشار پھیلانا چاہتے ہیں۔

واضح رہے کہ  اس سے قبل وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) نے اسمبلیوں کی دو، چار، پانچ، دس دن میں تحلیل کا فیصلہ کرلیا تھا، مگر پھر سوچ کر فیصلہ تبدیل کر لیا کہ یہ فیصلہ عمران خان کے دھرنے سے نتھی ہو جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

ایمانداری سے ٹیکس جمع ہو جائے تو آئی ایم ایف کی ضرورت نہیں، خواجہ آصف

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ایمانداری سے ٹیکس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے