وفاقی وزراء

الیکشن کمیشن پر سنگین الزامات کیس کی سماعت، فواد چوہدری اور اعظم سواتی کو شوکاز نوٹس جاری

اسلام آباد (پاک صحافت) الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے ادارے پر لگائے گئے فواد چوہدری اور اعظم سواتی کے الزامات سے متعلق کیس سماعت کی گئی، جس کے دوران الیشکن کمیشن آف پاکستان نے وفاقی وزراء اعظم سواتی اور فواد چوہدری کو شوکاز نوٹس جاری کر دیئے۔ خیال رہے کہ دونوں وزراء نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے خلاف سنگین الزامات لگائے تھے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزراء فواد چوہدری اور اعظم سواتی کے الیکشن کمیشن پر الزامات اور نازیبا ریمارکس کے کیس کی سماعت الیکشن کمیشن میں کمیشن کے ممبران نثار درانی اور شاہ محمد جتوئی پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے کی۔ ذرائع کے مطابق فواد چوہدری کی جانب سے کوئی وکیل الیکشن کمیشن میں پیش نہیں ہوا۔

واضح رہے کہ کیس کی سماعت کے دوران الیکشن کمیشن کے حکام نے ہدایت کی کہ فواد چوہدری کو بھی شوکاز نوٹس جاری کریں۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے فواد چوہدری اور اعظم سواتی کو شوکاز نوٹس جاری کر دیئے جس کے بعد کیس کی سماعت 16 نومبر تک ملتوی کر دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

حج 2025ء کی تیاری میں کسی قسم کی لاپروائی قبول نہیں،  وزیرِ اعظم شہباز شریف

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ حج 2025ء کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے