احسن اقبال

اعلی عدلیہ بھی ایک شخص کے آگے بے بس نظر آرہی۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ اس وقت اعلی عدلیہ بھی ایک شخص کے آگے بے بس نظر آرہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان خودکش بمبار بن کر اس نظام کے خلاف 2 اسمبلیوں سے مستعفی ہوئے، پاکستان عمران خان کی ناقص پالیسیوں سے نکلنے کی کوشش کررہا ہے۔

احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں معاشی مسائل گھمبیر ہو چکے ہیں، آئی ایم ایف سے معاہدہ حتمی مراحل میں پہنچ چکا ہے جب کہ عمران خان نے ماضی میں آئی ایم ایف ڈیل کو نقصان پہنچایا۔

انہوں نے کہا کہ آج ملک میں نظام عدل گرتا ہوا نظر آرہا ہے، عمران احمد نیازی دباو کے ذریعے عدالتوں سے اپنی پسند کے فیصلے لے رہا ہے، جو فراخدلی عمران نیازی سے کی جارہی ہے وہ عام سائل سے بھی کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں

کراچی، گورنر ہاؤس میں سندھ کلچرل فیسٹیول کا انعقاد

کراچی (پاک صحافت) گورنر ہاﺅس کراچی میں سندھ کی ثقافت کے دن کی مناسبت سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے