طلال چوہدری

ووٹ آپ کی نسلوں کا فیصلہ کرتا ہے، اپنے حق کیلئے کھڑے ہونا سیکھو۔ طلال چوہدری

خانیوال (پاک صحافت) طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ ووٹ نسلوں کا فیصلہ کرتا ہے، عوام کو اپنے حق کے لئے کھڑے ہونا چاہئے تاکہ ملک بھر میں موجود مہنگائی اور بے روزگاری کا خاتمہ ہو۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے خانیوال میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں پاکستان کا مقدمہ اپنا اور آپ کا مقدمہ آپ کے سامنے رکھنے اور آپ کو جج بنا کر آپ کے سامنے رکھنے اور آپ سے فیصلہ لے کر آیا ہوں۔ ہم سے کوئی غلطی ہوئی ہے، اسی لئے آج ملک کے یہ حالات ہیں۔

رہنما ن لیگ طلال چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ ہمارا فیصلہ اور ہماری طاقت جو ووٹ سے ہوتا ہے، اگر فیصلہ غلط ہوگا تو ملک اسی طرح بھڑکے گا، اسی طرح حالات خراب ہوں گے۔ ووٹ میرے لئے نہیں جماعت کے لیے نہیں، رانا سلیم کی جیت اور ن لیگ کی ایک سیٹ سے حکومت نہیں بن جائے گی، میں بھی چاہتا ہوں اور آپ بھی چاہتے ہیں کہ گھر بیٹھے اس ملک کے حالات ٹھیک ہو جائیں۔ آپ اور ہم چاہتے ہیں کہ گھر بیٹھے ہی ہماری اگلی نسلیں خوشحال ہوجائیں، اتنا تو کر لو کہ آدھے گھنٹے کے لئے پولنگ اسٹیشن چلے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

نوڈیرو ہاؤس اور ریسٹ ہاؤس لاڑکانہ عارضی طور پر صدر مملکت کی سرکاری رہائش گاہ قرار

اسلام آباد (پاک صحافت) نوڈیرو ہاؤس اور ریسٹ ہاؤس لاڑکانہ کو عارضی طور پر صدر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے