شہباز شریف

اشیائے ضروریہ کی اسمگلنگ میں ملوث کسی بھی فرد کو نہ چھوڑا جائے۔ وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ اشیائے ضروریہ کی اسمگلنگ میں ملوث کسی بھی فرد کو نہ چھوڑا جائے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی زیرصدارت گندم، یوریا اور چینی کی اسمگلنگ کی روک تھام سے متعلق اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ چند کالی بھیڑوں کو زر مبادلہ اور پاکستانیوں کے حق پر ہرگز ڈاکہ ڈالنے نہیں دیں گے۔ ملک میں گندم کی گزشتہ 10 برس کی نسبت سب سے زیادہ پیداوار ہوئی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ اسمگلروں کو ہرگز عوام کے لیے مشکلات پیدا کرنے نہیں دوں گا۔ کسانوں کو یوریا کی بلاتعطل فراہمی کے لیے جامع منصوبے پر عملدرآمد شروع کر دیا ہے۔ پاکستان کو پھر گندم برآمد کرنے والا ملک بنائیں گے۔

وزیراعظم نے گندم، یوریا اور چینی کے اسمگلروں کےخلاف فوری و سخت کارروائی کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا اسمگلنگ میں ملوث کسی بھی فرد کو نہ چھوڑا جائے۔ وزیراعظم نے اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے اسٹیئرنگ کمیٹی قائم کردی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے مزید ہدایت کی کہ ضبط شدہ مال کی جانچ پڑتال کر کے اصل مجرموں کو کٹہرے میں لایا جائے۔ انسداد اسمگلنگ عدالتوں میں جلد فیصلے اور کڑی سزائیں یقینی بنائی جائیں۔ اسمگلنگ میں ملوث مل مالکان، ڈیلرز اور گودام مالکان سب کو کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں

سپریم کورٹ

سپریم کورٹ کی فوجی عدالتوں کو فیصلہ سنانے کی اجازت

اسلام آباد (پاک صحافت) سپریم کورٹ آف پاکستان کے آئینی بینچ نے فوجی عدالتوں کو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے