امتیاز شیخ

اس حکومت کے ان کے دن گنے جاچکے ہیں یہ جانے والے ہیں، امتیاز شیخ

کراچی (پاک صحافت) وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اب اس حکومت کے ان کے دن گنے جاچکے ہیں یہ جانے والے ہیں۔ انہوں نے وزیر اعظم کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ سندھ میں تو ایک روڈ بھی نہیں بنا جو مراد سعید کو نمبر ون دیا گیا ہے، اس وزیر نے کیا کارنامہ انجام دیا ہے؟

تفصیلات کے مطابق امتیاز شیخ نے اسمبلی میں میڈیا نمائندگان کے احتجاج کے بعد خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنی میڈیا کے ساتھ کھڑے ہیں ان کے حق میں قرارداد بھی لائیں گے۔ وزیر توانائی سندھ نے یہ بھی کہاکہ پی ٹی آئی کی حکومت جب سے آئی ہے تو ملک میں زبان بندی تالا بندی کی جاتی ہے، کوئی چھوٹا معاملہ ہوتا ہے تو اپوزیشن، نند کمار ہو یا ایم کیو ایم سب کھڑے ہوجاتے ہیں۔

واضح رہے کہ وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نے مزید کہا کہ  اسپیکر صاحب کہتے ہیں کہ اپوزیشن کی طرف سے بھی کوئی ملنے گیا یا اکیلے احتجاج کرنے والے صحافیوں سے ملے ہیں، یہ کس منہ سے جاٸیں گے صحافیوں کے پاس؟ اب اس حکومت کے ان کے دن گنے جاچکے ہیں یہ جانے والے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے