خورشید شاہ

حقیقت یہ ہے کہ وزیراعظم سب سے زیادہ خود نالائق ہے،خورشید شاہ

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما سید خورشید حسین شاہ نے وزیر اعظم عمران خان کو نالائق ترین وزیر اعظم قرار دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے خود بھی کہہ دیا کہ کابینہ میں کون لائق اور کون نالائق ہے، حقیقت یہ ہے کہ وزیراعظم سب سے زیادہ خود نالائق ہے، کابینہ کی نااہلی کی وجہ سے جن چیزوں کو کنٹرول کرسکتے تھے وہ بھی نہ ہوسکے۔

تفصیلات کے مطابق پی پی رہنما خورشید شاہ نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ عمران خان خوش نصیب ہیں کہ کمزور اپوزیشن ملی ہے، یہ بات کسی حد تک ٹھیک ہے، ریاست کو مضبوط کرنے کیلئے کئی مواقع دئیے، اب تو اس حکومت نے ثابت کیا کہ یہ نالائق ہیں۔ خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ لانگ مارچ خوشی سے نہیں کررہے ہیں، مجبور ہوگئے ہیں۔

واضح رہے کہ پریس کانفرنس کے دوران خورشید شاہ نے بتایا کہ  27 فروری کو کراچی سے نکلیں گے اور 10 مارچ تک اسلام آباد پہنچیں گے، ہمارا مطالبہ ہوگا کہ وزیر اعظم استعفی دیں۔ ان کا کہنا تھا کہ 32 سال میں کبھی ایسی پارلیمنٹ نہیں دیکھی، اب ہم بتائیں گے کہ اپوزیشن کتنی اہل ہے۔ لانگ مارچ کیلئے سب پارٹیوں کیساتھ رابطہ میں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے