شہباز شریف

اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ شہباز شریف

لاہور (پاک صحافت) شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ہم اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد میاں نوازشریف کی اسلام آباد ہائیکورٹ سے حفاظتی ضمانت منظور ہونے کے بعد سابق وزیراعظم شہبازشریف کا اہم بیان سامنے آگیا ہے، جس میں انہوں نے کہا ہے کہ نوازشریف کو ایک من گھڑت کہانی کی بنیاد پر نااہل قرار دیا گیا۔

شہباز شریف کا مزید کہنا ہے کہ نوازشریف کو مضحکہ خیز مقدمات میں پھنسا کر ناروا سلوک کیا گیا، ضمانت ایک بنیادی حق ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں، انشاءاللہ انصاف کا غلبہ ہوگا۔

یاد رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے نواز شریف کی حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں گرفتار کرنے سے روک دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ایمانداری سے ٹیکس جمع ہو جائے تو آئی ایم ایف کی ضرورت نہیں، خواجہ آصف

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ایمانداری سے ٹیکس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے