اسرائیل کو ہرگز تسلیم نہیں کریں گے

اسرائیل کو ہرگز تسلیم نہیں کریں گے: شاہ محمود قریشی

اسلام آباد (پاک صحافت) اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل کو ہرگز تسلیم نہیں کریں گے پاکستان دنیا کو بھارت کا اصلی چہرہ مسلسل دکھا رہا ہے۔ پورے خطے میں امن واستحکام چاہتے ہیں۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل کو تسلیم کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ پاکستان دنیا کو بھارت کا اصلی چہرہ مسلسل دکھا رہا ہے اور ہم نے بھارت کے دہشت گردوں کی معاونت کے ثبوت دنیا کے سامنے رکھے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ای یو ڈس انفولیب کی رپورٹ نے ہمارے تحفظات پر مہر تصدیق ثبت کی ہے۔ بھارت نے پاکستان کو عالمی سطح پر بدنام کرنے کے لیے جھوٹی پراپیگنڈہ مہم شروع کی تاہم بھارتی صحافی کی چیٹ منظر عام آنے پر پلوامہ ڈرامہ بے نقاب ہو گیا جسے بھارت نے سیاسی مقاصد کے حصول کے لیے رچایا تھا۔

مزید پڑھیں: بھارت اپنی سازش میں ایک بار پھر بے نقاب: قریشی

وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) سرکار نے الیکشن کی راہ ہموار کرنے کے لیے اپنے فوجیوں کی جان لی، دہلی میں غیر ذمہ دار حکومت سیاسی مقاصد کے لیے کچھ بھی کر سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی برادری بھارت کو خطے میں نقص امن کا ذمہ دار ٹھہرائے جبکہ پاکستان افغانستان سمیت خطے میں امن و استحکام چاہتا ہے اور ہم چاہتے ہیں بین الافغان مذاکرات کامیابی سے ہمکنار ہوں اور اپنے منطقی انجام تک پہنچیں۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ افغانستان کے اندر اور باہر کچھ عناصر ہیں جو سپائیلر کا کردار ادا کر رہے ہیں جبکہ کراچی میں اسرائیل نامنظور کے بینرز بھی سیاسی مقاصد کے لیے لگائے جا رہے ہیں کیونکہ اسرائیل کو تسلیم کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) اپنی صفوں میں بڑھتے ہوئے انتشار کو چھپانا چاہتی ہے اور ہمیں یقین ہے کہ کراچی کے باشعور شہری ان کی طرف توجہ نہیں دیں گے۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی وکٹ کے دونوں طرف کھیل رہی ہے اور وہ پی ڈی ایم کو اپنے مقاصد کے حصول کے لیے استعمال کر رہی ہے۔ استعفوں کے معاملے پر بھی پیپلز پارٹی دو ٹوک فیصلہ سنا چکی ہے اور پیپلز پارٹی کہہ چکی ہے کہ وہ استعفے نہیں دے گی۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے