بھارت اپنی سازش میں ایک بار پھر بے نقاب

بھارت اپنی سازش میں ایک بار پھر بے نقاب: قریشی

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت اپنی پالیسیوں میں ہمیشہ ناکام ہوتا رہا ہے ۔بھارت کی سازش ایک بار پھر بے نقاب ہو گئی۔مودی سرکار نے چالیس فوجیوں کی جان لی تھی۔ خطے میں ہم امن اور استحکام کے خواہاں ہیں۔ دنیا بھر میں اب بھارت کے خلاف آوازیں اٹھ رہی ہیں۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پلوامہ واقعے کے حوالے سے میرے بیانات آن ریکارڈ ہیں۔ ہم نے کہا تھا پلوامہ بھارت کی جانب سے ایک فالس فلیگ آپریشن ہے اور پلوامہ کی آڑ میں بھارت کوئی چال چل سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کی سازش بے نقاب ہو گئی مودی سرکار نے 40 فوجیوں کی جان لے لی۔ ہم خطے میں امن و استحکام چاہتے ہیں۔

مزید پڑھیں: ثبوت کے ساتھ بھارتی مکروہ  چہرہ کو بے نقاب کرتے رہیں گے: معید یوسف

وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت افغانستان میں سپائیلر کا کردار ادا کر رہا ہے۔ 26 فروری کو پاکستان پر حملہ آور ہونے کی کوشش کی گئی تو ہم نے تحمل کا مظاہرہ کیا اور پاکستان نے جذبہ خیر سگالی کے تحت بھارت کا گرفتار شدہ پائلٹ واپس کر دیا۔انہوں نے کہا کہ 14 نومبر کو بھارتی دہشت گردوں کی پشت پناہی کے ناقابل تردید ثبوت دنیا کے سامنے لائے تھے اور ای یو ڈس انفولیب کے انکشافات نے بھارتی عزائم کی قلعی کھول دی ہے۔

دوسری جانب ٹویٹر پر اپنے بیان میں وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا کہ فالس فلیگ آپریشن کا منصوبہ پاکستان مخالف جذبات کو ابھار کر مودی کو انتخابی کامیابی دلانے کے لئے بنایا گیا ۔انہو ں نے کہا کہ ایک کے بعد ایک ہندوستانی جھوٹ اور دھوکہ دہی دنیا بھر کے سامنے بے نقاب ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی کی حمایت،افواہ سازی اور فالس فلیگ آپریشن اس مہم کا حصہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

وزیراعظم شہباز شریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کو امریکی صدر جو بائیڈن نے خط لکھا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے