اسحاق ڈار

اسحاق ڈار اور آصف زرداری کی اہم سیاسی ملاقات

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور سابق صدر آصف زرداری کے درمیان اہم سیاسی ملاقات ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری کی رہائشگاہ پر ہونے والی ملاقات میں ملکی معاشی اور سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ اسحاق ڈار اور آصف زرداری کی عشائیے پر بیٹھک عمران خان کے اسمبلیوں سے استعفوں کے اعلان کے فوری بعد ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق سیاسی حلقوں میں وزیر خزانہ اور سابق صدر کی گزشتہ رات کی ملاقات کو بہت اہمیت دی جارہی ہے۔ خاص طور پر یہ ملاقات عمران خان کے تمام اسمبلیوں سے استعفے کے اعلان کے فوراً بعد ہوئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس ملاقات میں پنجاب میں ق لیگ اور پی ٹی آئی کی اتحادی حکومت کے بارے مختلف تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستانی سفیر

کرغز حکومت نے طلبہ کے تحفظ کی یقین دہانی کرائی ہے، سوشل میڈیا پر یقین نہ کریں۔ پاکستانی سفیر

بشکیک (پاک صحافت) کرغزستان میں پاکستانی سفیر نے کہا ہے کہ کرغز حکومت کی جانب …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے