آصف زرداری

آصف زرداری لاہور میں متحرک، اہم شخصیات پیپلزپارٹی میں شامل

لاہور (پاک صحافت) سابق صدر آصف زرداری سے ملاقات کرکے مزید اہم سیاسی شخصیات نے پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بلاول ہائوس لاہور میں پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری سے اوکاڑہ سے میاں امیر وٹو نے ملاقات کی اور ساتھیوں سمیت پی پی پی میں شامل ہوگئے ہیں۔ گوجرانوالہ سے مسلم لیگ ن کے سابق ایم پی اے شیخ ممتاز بھی پیپلزپارٹی میں شامل ہوگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق اس کے علاوہ بہاولپور سے تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈر بلال مصطفی گردیزی بھی پیپلزپارٹی میں شامل ہوگئے ہیں۔ پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری سے پارٹی رہنما یوسف رضا گیلانی، مخدوم احمد محمود اوردوست محمد کھوسہ نے بھی ملاقات کی ہے۔

دوسری جانب سابق صدر آصف علی زرداری نے لاہور میں اپنا قیام بڑھا دیا ہے۔ وہ اس وقت پنجاب میں سیاسی جوڑ توڑ میں مصروف ہیں اور آج مزید سیاسی شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

یوسف رضا گیلانی

مرکز اور پنجاب میں جگہ دیکھ کر حکومت میں شمولیت کا فیصلہ کریں گے۔ یوسف رضا گیلانی

لاہور (پاک صحافت) یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے ساتھ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے