آدھی اپوزیشن کو جیل بھیجنے والا عمران خان خود جیل جانے سے ڈر رہا ہے،ملک نور اعوان

اسلام آباد (پاک صحافت) مسلم لیگ ن جاپان کے صدر ملک نور اعوان نے کہا ہے کہ اپنے دور حکومت میں آدھی اپوزیشن کو جھوٹے الزامات پر جیل بھیجنے والا عمران خان اب خود حقیقی جرائم پر بھی جیل جانے سے ڈر رہا ہے ۔ ان کاکہنا ہے کہ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے توشہ خانہ کی گھڑیاں نہیں ملک کی عزت چور بازار میں بیچی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ن لیگ جاپان کے صدر ملک نور اعوان نے سینئر لیگی ارکان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے امریکہ پر جھوٹے الزامات عائد کرکے ملک کی معیشت کو تباہ کرنے کی سازش کی ہے۔ میاں شہباز شریف انتھک محنت سے ملک کی خدمت کررہے ہیں ان کے سامنے مسائل کا انبار ہے جو عمران خان چھوڑ کر گئے ہیں لیکن امیدہے کہ شہباز شریف کی قیادت میں ملک معاشی بحران سے نکلے گا۔

واضح رہے کہ ملک نور اعوان نے مزید کہا کہ مریم نواز شریف کو چیف آرگنائزر کا عہدہ ملنے سے پارٹی میں ایک نئی جان پڑے گی اور جو لوگ پارتی سے وفادار رہے ہیں اور مخلص ہیں انھیں اہم عہدے ملنے کی امید ہے جبکہ مریم نواز شریف کی قیادت میں پاکستان کے عوام میں ایک نئی توانائی پیدا ہوگی اور ن لیگ اگلے انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی ۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

ہمیں رمضان میں غزہ کے مسلمانوں کو نہیں بھولنا چاہیے۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ ہمیں رمضان میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے