جاوید ہاشمی

آج کسی بھی سیاسی جماعت میں جمہوریت نہیں۔ جاوید ہاشمی

اسلام آباد (پاک صحافت) جاوید ہاشمی کا کہنا ہے کہ آج کسی بھی سیاسی جماعت میں جمہوریت نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) میں بھی انٹرا پارٹی الیکشن ایسے ہی ہوتے ہیں جیسے پی ٹی آئی میں ہوئے، جہاں لوگ بلامقابلہ منتخب ہو جاتے ہیں، انتخابات میں کسی ایک جماعت کو نہیں بلکہ سب جماعتوں کو لیول پلیئنگ فیلڈ ملنی چاہیے، اگر ایسا نہ ہوا تو یہ ملک کیلئے نقصان دہ ہوگا۔

جاوید ہاشمی کا مزید کہنا تھا کہ آج کسی بھی سیاسی جماعت میں جمہوریت نہیں، ایک ملاقات کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ جب میں نواز شریف سے ملا تو ان سے پوچھا تھا کہ مجھے کیوں نکالا تو نواز شریف کے پاس اس کا کوئی جواب نہیں تھا۔

انہوں نے کہا کہ جب میں پی ٹی آئی میں تھا تو اس وقت پارٹی کے چیئرمین اور وائس چیئرمین بلا مقابلہ منتخب ہوتے تھے لیکن میں نے بلامقابلہ منتخب ہونے کی بجائے پارٹی صدر کا الیکشن لڑنے کو ترجیح دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

کامران ٹیسوری

گورنر سندھ کا 300 یونٹ بجلی استعمال کرنے والوں کو سولر دینے کا اعلان

کراچی (پاک صحافت) گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ 300 یونٹ تک بجلی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے