اعظم نذیر

آئین کی پابندی سب سے زیادہ چیف جسٹس پاکستان پر لاگو ہوتی ہے، اعظم نذیرتارڑ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ آئین کی پابندی سب سے زیادہ چیف جسٹس پاکستان پر لاگو ہوتی ہے۔  انہوں نے یہ بات  فیڈرل جوڈیشل کمپلیکس میں پاکستان بار کونسل کے بلاک کا افتتاح کرتے ہوئے کہی۔

تٖفصیلات کے مطابق اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ آج اپنے بہن بھائیوں کے ساتھ کیے وعدے پورے کردیے ہیں، اس منصب پرمیری اولین ترجیح اپنی برادری کے مسائل کا حل بھی تھا۔ اُنہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر کا بل مشاورت کے تحت بنایا گیا اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ ماضی میں دیکھا گیا کہ سربراہ ادارے کا آیا اور سب کچھ اوپر نیچے ہوتا رہا، پارلیمنٹ میں بل پیش ہوئے ہیں، ابھی بہت کام پڑا ہے۔

وزیر قانون نے مزید کہا کہ جہاں جامعات کی ضرورت ہوگی وہاں مکمل جائزہ لینے کے بعد کام ہوگا، جلد بازی میں لیے گئے فیصلوں پر عملدرآمد نہیں ہوگا۔ ان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کےحکم کےمطابق کچھ بل ایسے ہیں جن پر وزارت قانون غور کرے گی۔ آج کے بعد کے کام عطا اللّٰہ تارڑ کریں گے، میری بیٹری اب ڈاون ہوچکی ہے آئندہ عطا تارڑ وکلاء کے کام کیا کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

سرفراز بگٹی

وزیراعلی بلوچستان کا آکسفورڈ میں بلوچ طلباء کیلئے نئی گریجوایٹ سکالرشپ کا اعلان

کوئٹہ (پاک صحافت) وزیراعلی بلوچستان کا آکسفورڈ میں بلوچ طلباء کیلئے نئی گریجوایٹ سکالرشپ کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے