ہیبت اللہ آخونزادہ

امت اسلامیہ فلسطین پر اسرائیل کے ظلم و ستم رکوانے میں اپنا کردار کرے۔ طالبان

(پاک صحافت) عید الفطر کے موقع پر طالبان کے رہنما نے اس بات پر زور دیا کہ فلسطین پوری ملت اسلامیہ کا مسئلہ ہے اور اسلامی ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ جلد از جلد فلسطین سے اسرائیلی حکومت کے ظلم و ستم کو ختم کرنے میں اپنا کردار ادا کرے۔

تفصیلات کے مطابق عیدالفطر کے موقع پر اپنے پیغام میں طالبان رہنما ہیبت اللہ اخوندزادہ نے کہا ہے کہ مسئلہ فلسطین پوری امت اسلامیہ کا مسئلہ ہے، ہم ایک بار پھر اسرائیل کی جارحیت اور غزہ پر قبضے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ ہم تمام اسلامی ممالک حتی کہ دنیا سے بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ جلد از جلد اسرائیلی حکومت کے ظلم و ستم وہ ختم کروانے میں اپنا کردار ادا کرے تاکہ وہاں جارحیت کا خاتمہ ہو۔

ہیبت اللہ آخونزادہ کا مزید کہنا تھا کہ بالخصوص امت اسلامیہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ مظلوم فلسطینیوں کی بھرپور حمایت کریں اور ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہوں۔ فلسطینیوں کے شانہ بشانہ اپنی صلاحیتوں کی حد تک آواز اٹھائیں۔ افسوس کی بات ہے کہ دنیا میں انسانی حقوق کے دعویدار فلسطین پر ظلم و ستم دیکھ رہے ہیں اور آج تک کسی عالمی دھڑے نے ان مظالم کو روکنے کے لیے عملی اقدامات نہیں کیے۔

انہوں نے کہا کہ امارت اسلامیہ افغانستان، اپنی شرعی پالیسی کے دائرے میں، تمام فریقوں کے ساتھ باہمی احترام کی بنیاد پر اچھے تعلقات رکھتی ہے، اور تمام فریقوں سے کہتی ہے کہ امارت اسلامیہ کی نیک نیتوں پر شک نہ کریں۔

یہ بھی پڑھیں

مصری

مصر کے سابق صدارتی امیدوار: غزہ جنگ نے مزاحمتی طاقت کا حقیقی سرچشمہ ثابت کیا

پاک صحافت عرب قوم پرستی کی کانگریس کے سکریٹری جنرل اور مصر کے سابق صدارتی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے