سعودی عرب کی مخلتف مساجد میں کورونا مثبت کیسز کی وجہ سے مزید ایک درجن مساجد کو بند کردیا گیا

سعودی عرب کی مخلتف مساجد میں کورونا مثبت کیسز کی وجہ سے مزید ایک درجن مساجد کو بند کردیا گیا

ریاض (پاک صحافت) سعودی عرب میں مختلف مساجد میں کورونا مثبت کیسز اور ایک موت واقع ہونے کے پیش نظر مزید 12 مسجدوں کو بند کردیا گیا ہے جس کے بعد بند مساجد کی تعداد 44 تک پہونچ گئی ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق وزارت اسلامی امور، دعوت و رہنمائی نے یہ فیصلہ 18 نمازیوں کے کورونا میں مبتلا ہونے اور ایک موذن کے انتقال کی رپورٹ موصول ہونے پر کیا۔

الحرمین الشریفین پریزیڈنسی نے وزارت اسلامی امور کے حوالے سے بتایا ہے کہ مساجد کو عارضی طور پر بند کیا گیا ہے۔

مکہ مکرمہ، الجوف اور جازان ریجن کی ابو عریش کمشنری میں دو، دو مساجد بند کی گئیں جبکہ مدینہ منورہ، حدود شمالیہ کے شہر عرعر، مشرقی ریجن کی کمشنری الاحسا اور عسیر ریجن کی سراۃ عبیدہ کمشنری میں ایک ایک مسجد بند کی گئی۔

یاد رہے کہ گزشتہ 3 روز کے دوران ملک بھر بھر میں 44 مساجد عار ضی طور پر بند کی جاچکی ہیں جن میں سے 13 سینی ٹائزنگ کے بعد کھول دی گئیں۔

وزارت اسلامی امور نے تمام نمازیوں سے اپیل کی کہ اگر کوئی بھی نمازی اپنے اندر کورونا وائرس کی کوئی علامت محسوس کرے تو کرونا ٹیسٹ کے بغیر مسجد جانے سے گریز کرے، جب تک ایسے شخص کو کورونا میں مبتلا نہ ہونے کا یقین نہ ہوجائے وہ گھر پر ہی نماز ادا کرتا رہے۔

شہریوں سے مزید کہا گیا کہ اس حوالے سے کوئی لاپروائی دیگر نمازیوں کو خطرات سے دوچار کر سکتی ہے اور تمام افراد یہ بات مدنظر رکھیں کہ حفاظتی تدابیر کی پابندی دینی فریضہ بھی ہے۔

سعودی وزارت اسلامی امور نے نمازیوں سے اپیل کی ہے کہ اگر وہ کسی مسجد میں کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد میں کوتاہی اور لاپروائی کا مشاہدہ کریں تو پہلی فرصت میں 1933 پر رابطہ کرکے مطلع کردیں۔

یہ بھی پڑھیں

غزہ

واشنگٹن کا دوہرا معیار؛ امریکہ: رفح اور اسرائیل کی فوجی کارروائیوں کو خالی کرنے کا کوئی راستہ نہیں

پاک صحافت عین اسی وقت جب امریکی محکمہ خارجہ نے غزہ پر بمباری کے لیے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے