نیتان یاہو

نیتان یاہو کا دعوی: ۸ میں سے ہم نے 4 ممالک کے ساتھ تعلقات بحال کر لئے ہیں باقی کے ساتھ کرنے والے ہیں

بیت المقدس {پاک صحافت} اسرائیل کے وزیر اعظم بنیامین نیتان یاہو نے کہا ہے کہ اسرائیل مزید 4 ممالک کے ساتھ تعلقات بحال کرنے کا پروگرام رکھتا ہے۔

اسرائیل کے وائے نیٹ ٹیلی ویژن چینل کے لئے  انٹرویو میں انہوں نے ایجنڈے کے موضوعات  پر بات کی۔

نیتان یاہو  نے، متحدہ عرب امارات اور بحرین سمیت 4 عرب ممالک کے ساتھ بحالی تعلقات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے 4 ممالک کے ساتھ امن سمجھوتہ طے کر لیا ہے اور مزید 4 ممالک  کے ساتھ معاہدے کی تیاریوں میں ہیں۔مذکورہ امن سمجھوتوں میں سے ایک کے بارے میں میں نے کل شام بات چیت کی۔ کل میں نے علاقائی رہنماوں میں سے ایک کے ساتھ 45 منٹ تک ٹیلی فونک ملاقات کی ہے۔

تاہم نیتان یاہو نے اس بارے میں کوئی معلومات فراہم نہیں کیں کہ یہ 4 سمجھوتے کن ممالک کے ساتھ کئے جائیں گے اور جس علاقائی لیڈر کے ساتھ انہوں نے ٹیلی فونک ملاقات کی وہ کون تھا۔

دوسری طرف امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنر نے کل،روزنامہ دی وال اسٹریٹ جرنل کے لئے رقم کردہ مقالے میں کہا تھا کہ سعودی عرب، قطر، عمان اور موریتانیہ اسرائیل کے ساتھ بحالی تعلقات کا سمجھوتہ طے کرنے کے قریب پہنچ چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

کیبینٹ

تل ابیب کے رہنما ہیگ میں رفح پر حملے کو روکنے کے حکم نامے کے اجرا پر تشویش کا شکار ہیں

پاک صحافت صہیونی اخبار “یدیعوت احارینوت” نے عالمی عدالت انصاف میں رفح شہر پر حملے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے