بحرین

الجزیرہ کے دعووں کی مذمت میں بحرین نے بھیجا قطر کو احتجاجی مراسلہ

بحرین {پاک صحافت} الجزیرہ ٹیلی ویژن چینل کے پروگرام میں “جاو جیل میں حزب اختلاف کے قیدیوں پر تشدد ” سے متعلق دعووں کی وجہ سے قطر کو احتجاجی مراسلہ روانہ کیا ہے۔

بحرین وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کئے گئے تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ قطر وزارت خارجہ کو بھیجے گئے احتجاجی مراسلے میں الجزیرہ چینل پر 7 مارچ کو نشر ہونے والے “متن سے ہٹ کر” نامی پروگرام میں غلط معلومات فراہم کی گئی ہیں اور غیر حقیقی دعوے کئے گئے ہیں۔ ہم اس کی شدت سے مذمت کرتے ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ دعوے، قطر اور پورے خلیجی و عرب ممالک  سے واقف “کرائے کے شر انگیزوں” کے تخلیق کردہ ہیں۔ یہ شر انگیز ،بحرین اور دیگر خلیجی ممالک کی دشمن خارجی طاقتوں سے احکامات لے رہے ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ “یہ ٹی وی پروگرام الاولیٰ شہر میں ماہِ جنوری میں منعقدہ خلیجی تعاون کونسل  سربراہی اجلاس کی روح اور اُصولوں کے منافی ہیں”۔

علاوہ ازیں بیان میں قطر کوسٹل فورسز کی طرف سے بحرین کے ماہی گیروں کو روکے جانے اور ان کے ساتھ بدسلوکی کئے جانے پر بھی بے اطمینانی کا اظہار کیا گیا ہے ۔

واضح رہے کہ پروگرام میں، سال 2015 میں بحرین جاو جیل میں مخالف قیدیوں پر تشدد کے دعووں سے متعلق، ایک کتاب پر بات چیت کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

اسرائیلی فوج

حماس کو صیہونی حکومت کی پیشکش کی تفصیلات الاخبار نے فاش کردیں

(پاک صحافت) ایک معروف عرب میڈیا نے حکومت کی طرف سے جنگ بندی کے حوالے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے