اسد

شام نے ایک بار پھر ایران کا شکریہ ادا کیا

پاک صحافت اس ملک کے وزیر داخلہ نے شام کی حمایت پر ایران کا شکریہ ادا کیا ہے۔

شام کے وزیر داخلہ میجر جنرل محمد ارحمون نے دمشق میں ایران کے سفیر کی الوداعی تقریب میں کہا ہے کہ تہران نے دمشق کی ہر سطح پر حمایت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران کے سفیر مہدی سبحانی نے دمشق میں اپنی پوسٹنگ کے دوران ایران اور شام کے تعلقات کو جامع انداز میں مضبوط کرنے کے لیے انتھک کوششیں کیں۔ اس پروگرام میں مہدی سبحانی نے ایران اور شام کے دوطرفہ تعلقات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ شام کے عوام کے لیے ایران کی حمایت آگے بھی جاری رہے گی۔ مہدی سبحانی کو اب آرمینیا میں ایران کا سفیر مقرر کیا گیا ہے۔

ایران کی وزارت خارجہ میں ایک اور سفارت کار حسین اکبری کو اب شام میں سفیر کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران شام کے ساتھ اسٹریٹجک تعاون کرتا رہا ہے۔ دہشت گرد گروہ داعش کی شکست کے بعد دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں مزید وسعت آئی ہے۔ اس سے امید کی جاتی ہے کہ مستقبل میں بھی ایران اور شام کے تعلقات ہر میدان میں وسعت اختیار کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

صہیونی رہنما

ہیگ کی عدالت میں کس صہیونی رہنما کیخلاف مقدمہ چلایا جائے گا؟

(پاک صحافت) عبرانی زبان کے ایک میڈیا نے کہا ہے کہ اسرائیل ہیگ کی بین …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے