شہباز شریف

موسمیاتی تبدیلی سے پیدا مسائل کی نشاندہی، نمٹنے کیلئے کمیٹی بنائی جائے۔ وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی سے پیدا مسائل کی نشاندہی کرکے نمٹنے کیلئے کمیٹی بنائی جائے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وزارت موسمیاتی تبدیلی کے متعلقہ امور پر اجلاس ہوا، جس میں وزیراعظم کو موسمیاتی تبدیلی سے متعلق پالیسیوں، منصوبوں کے متعلق پیش رفت پر بریفنگ دی گئی۔

شہباز شریف نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی انتہائی اہم مسئلہ ہے، پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثر ممالک میں شامل ہے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاکستان ماحولیاتی تباہی میں سب سے کم حصہ رکھنے والے ممالک میں شامل ہے، موسمیاتی تبدیلی سے مقابلہ کرنے کیلئے جامع، مؤثر لائحہ عمل بنانے کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے