سرگئی

ایران کے وزیر خارجہ سے روسی وزیر خارجہ کی اہم ملاقات

تھران {پاک صحافت} روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے بدھ کی شام اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی سے ملاقات کی اور کئی اہم امور پر بات چیت کی۔

خبر رساں ایجنسی ارنا کے مطابق روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کی دعوت پر بدھ کے روز تہران پہنچے ہیں۔ اپنے دورے میں انہوں نے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی سے ملاقات کی اور کئی اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔

اپنے دورہ تہران کے دوران روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف ایرانی حکام کے ساتھ طویل مدتی تعاون کے معاہدے پر دستخط اور مغرب کی طرف سے روز بروز بڑھتی ہوئی پابندیوں کے دباؤ کے درمیان دو طرفہ اقتصادی تعلقات کی ترقی اور توسیع سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ روس کے وزیر خارجہ کے دورہ تہران کے دوران شام اور افغانستان سمیت علاقائی سلامتی کے شعبے میں تعاون بھی دو طرفہ مذاکرات کے اہم موضوعات میں سے ایک ہو گا۔ اسی طرح جوہری مذاکرات کا مسئلہ بھی ان مسائل میں سے ایک ہے جس پر سینئر روسی سفارت کار اپنے ایرانی ہم منصب کے ساتھ تبادلہ خیال کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

کیبینیٹ

صیہونی حکومت کے رفح پر حملے کے منظر نامے کی تفصیلات

پاک صحافت عربی زبان کے اخبار رائے الیوم نے صیہونی حکومت کے رفح پر حملے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے