رئیسی

عالم اسلام کو اسرائیلی سازشوں کا مقابلہ کرنے کے لیے متحد ہونا ہوگا: صدر رئیسی

تھران (پاک صحافت) ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی نے ناجائز صیہونی حکومت کے معاندانہ اقدامات کا مقابلہ کرنے کے لیے اسلامی ممالک اور عالم اسلام کے اتحاد اور بھائی چارے پر زور دیا ہے۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق شام کی قومی سلامتی کے دفتر کے سربراہ علی مملوک نے پیر کے روز اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ایران کے صدر نے کہا کہ علاقائی ممالک اور اقوام کے خلاف سامراجی طاقتوں کے سازشی اقدامات اور دشمنی کا سلسلہ جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم ان کا مقابلہ کرنا چاہتے ہیں تو اس کے لیے تمام اسلامی ممالک کو متحد ہو کر کام کرنا ہو گا۔ صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی نے دہشت گردی سے لڑنے والے جنگجوؤں اور شہداء خصوصاً شہید قاسم سلیمانی کو یاد کیا اور عالمی دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے ساتھ ساتھ شام کی ارضی سالمیت کے تحفظ کے لیے شامی عوام کی منفرد جدوجہد کو سراہتے ہوئے اس کی خودمختاری کے احترام کی ضرورت پر زور دیا۔

شام کے دفتر برائے قومی سلامتی کے سربراہ علی مملوک کے ساتھ ملاقات میں صدر رئیسی نے کہا کہ امریکہ شام کے اقتصادی اور سیکورٹی مسائل کو روز بروز مشکل سے دوچار کرنے کے لیے مختلف حربوں سے سازشیں کر رہا ہے۔ انہوں نے ایران اور شام کے درمیان تعلقات کو “اٹوٹ” قرار دیتے ہوئے کہا کہ تہران اور دمشق کے درمیان “وسیع تعلقات” ہیں اور ہم مل کر تمام مشکلات کا مقابلہ کریں گے۔ اس موقع پر شام کے قومی سلامتی کے دفتر کے سربراہ علی مملوک نے بھی شام کے صدر بشار اسد کا خصوصی پیغام ایران کے صدر کو پہنچایا اور کہا کہ شامی عوام دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایران کے تعاون کو کبھی فراموش نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ شام اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے بعض عرب ممالک کے اقدامات پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان

اسلام آباد: ایران کے صدر کا دورہ ہمہ گیر تعاون کو مزید گہرا کرنے کا موقع تھا

پاک صحافت پاکستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ حالیہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے