عطا تارڑ

حکومت 30 جولائی سے پہلے اسمبلیاں تحلیل نہیں کر سکتی، عطا تارڑ

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور وزیر اعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی عطا تارڑ نے کہا ہے کہ حکومت 30 جولائی سے پہلے اسمبلیاں تحلیل نہیں کر سکتی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی عطا تارڑ نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام  میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں الیکشن عدالتوں کے ذریعے ملیں گے نہ سڑکوں پر آکر ملیں گے۔

واضح رہے کہ اس موقع پر انہوں نے یہ بھی کہا کہ مذاکرات کی گنجائش اب بھی باقی ہے، لیکن پی ٹی آئی کو لچک دکھانا پڑے گی۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں پی ٹی آئی خواتین کارکنوں کی گرفتاریوں کی مذمت کرتے ہیں لیکن پی ٹی آئی بھی قانون کی خلاف ورزی سے باز رہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے