علی باقری کنی

ایران اپنے مطالبات سے پیچھے نہیں ہٹے گا: باقری کنی

تہران {پاک صحافت} نائب وزیر خارجہ نے تاکید کی ہے کہ ایران اپنے مطالبات سے پیچھے نہیں ہٹے گا اور امریکہ کو پہل کرنی چاہیے۔

علی باقری کنی نے اٹلی کی انسا نیوز ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران 2015 کے جوہری معاہدے کے نفاذ اور پابندیوں کے خاتمے کے اپنے مطالبات سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔

انہوں نے کہا کہ یہ امریکہ ہی تھا جس نے یکطرفہ طور پر سال 2018 میں جوہری معاہدے سے علیحدگی اختیار کی، اس لیے اسے پہلا قدم اٹھانا چاہیے۔

ایران کے نائب وزیر خارجہ نے اسی طرح کہا کہ ویانا میں دھڑے 4+1 کے درمیان مذاکرات کا عمل منطقی ہے اور اسی لیے یہ مذاکرات کی بنیاد بن سکتا ہے۔ اسی طرح انہوں نے کہا کہ ایران کی طرف سے پیش کردہ تجاویز مذاکرات کی بنیاد ہیں اور سامنے والے فریقین کو اس کا جواب دینا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں

اسرائیلی فوج

حماس کو صیہونی حکومت کی پیشکش کی تفصیلات الاخبار نے فاش کردیں

(پاک صحافت) ایک معروف عرب میڈیا نے حکومت کی طرف سے جنگ بندی کے حوالے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے