حزب اللہ

اسرائیلی جنرل کے بیان نے اڑائی اسرائیلیوں کی نیند، حزب اللہ کے میزائلوں کے بارے میں دیا ہولناک بیان

تل ابیب {پاک صحافت} اسرائیل کے ایک فوجی جنرل نے اعتراف کیا ہے کہ حزب اللہ ایک دن میں ایک ہزار میزائل داغنے کی طاقت رکھتی ہے۔

المیادین ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیل کے ایک فوجی جنرل، ایویری گورڈین نے جمعرات کو کہا کہ اگر جنگ ہوئی تو حزب اللہ ایک دن میں 1000 میزائل فائر کر سکتی ہے۔

اسرائیل کے چینل-12 نے اس سے قبل ایک رپورٹ میں کہا تھا کہ اگر اسرائیل کے ساتھ جنگ ​​چھڑ گئی تو حزب اللہ اور حماس شمالی سرحدوں یا غزہ کی پٹی سے خودکش ڈرون حملے کر سکتے ہیں۔

خیال رہے کہ اگرچہ امریکہ اور بعض بڑی طاقتیں اسرائیل کی حامی ہیں لیکن اسرائیل حزب اللہ اور حماس کو اپنے لیے بہت بڑا خطرہ سمجھتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

یمن

دہشت گردی اور تخریب کاری؛ یمن پر دباؤ ڈالنے کیلئے امریکہ اور اسرائیل کا حربہ

(پاک صحافت) ایسا لگتا ہے کہ امریکہ اور صیہونی حکومت یمنیوں پر سیاسی، عسکری اور …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے