اسرائیلی فوجی

اسکول جانے والے بچوں کو بھی نہیں چھوڑا اسرائیلی فوج نے، بچوں پر تشدد کئی زخمی

مقبوضہ بیت المقدس {پاک صحافت} قابض اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل اسکول جانے والے فلسطینی بچوں پر وحشیانہ تشدد کیا جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی زخمی ہوگئے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی فوج نے الریش فوجی چیک پوسٹ سے گذرتے ہوئے مسجد ابراہیمی کے مغرب میں فلسطینی بچوں کو  تشدد کا نشانہ بنایا۔

ایک مقامی شہری رائد ابو رمیلہ التمیمی نے بتایا کہ قابض اسرائیلی فوج نے ان کے 14 سالہ بچے کو اسکول جاتے ہوئے ابو الریش چوکی پر تلاشی کے بعد تشدد کا نشانہ بنایا۔ تشدد کے نتیجے میں فلسطینی بچے کو کئی چوٹیں آئیں۔

ادھر اسرائیلی فوج نے جنوبی الخلیل میں ’سدی قلقس‘ کو فلسطینی آبادی کو گذرنے کے لیےسیل کردیا۔

سدہ قلقس کو اسرائیلی فوج کی طرف سے 20 سال سے سیل کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں درجنوں فلسطینی شہری متاثر ہوئے ہیں۔

 

یہ بھی پڑھیں

کیبینیٹ

صیہونی حکومت کے رفح پر حملے کے منظر نامے کی تفصیلات

پاک صحافت عربی زبان کے اخبار رائے الیوم نے صیہونی حکومت کے رفح پر حملے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے