عمران خان

طالبان کے اقدامات کا پاکستان کیساتھ کوئی تعلق نہیں۔ عمران خان

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ امریکی فوجیوں کے انخلا کے بعد طالبان کے اقدامات کا پاکستان کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت طالبان افغانستان میں جو کچھ کررہے ہیں اس کا پاکستان کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے۔ نہ ہم طالبان کے اقدامات کے ذمہ دار ہیں اور نہ ہی ان کے ترجمان کی جانب سے جاری بیانات کے۔

وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان میں موجود بحران کا واحد حل ایک ایسی حکومت کی تشکیل ہے جو سیاسی اتفاق کے ذریعے قائم ہو۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں داخلی خانہ جنگی کسی صورت پاکستان کے مفاد میں نہیں ہے اور پاکستان کی کسی گروپ کے ساتھ کوئی دلچسپی نہیں کہ جس کی وجہ سے اس کی حمایت کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے