آگ

اسرائیل میں لگی بھیانک آگ ، لوگ گھر چھوڑ چھوڑ کر بھاگ رہے ہیں

تل ابیب {پاک صحافت} غیر قانونی طور پر مقبوضہ فلسطین میں واقع غیر قانونی صہیونی بستی میں زبردست آگ نے ایک خوفناک صورت اختیار کرلی ہے۔ اسی دوران ، صیہونی حکومت نے آگ کی شدت کو دیکھتے ہوئے غیر قانونی کالونیوں کو خالی کرنے کا حکم دیا ہے۔

اسرائیلی اخبار افوٹ احرونوت کی رپورٹ کے مطابق ، غیر قانونی طور پر مقبوضہ فلسطین کے تسور ہدہاسات قصبے میں آگ تیزی سے پھیل رہی ہے اور آس پاس کی غیر قانونی کالونیوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے رہی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آگ کی شدت اور پھیلاؤ کے پیش نظر ، اس کے قریب واقع غیر قانونی کالونیوں کو خالی کرنے کے احکامات دیئے گئے ہیں۔

موصولہ اطلاع کے مطابق غیر قانونی صہیونی کالونی میں آگ اتنی بھیانک ہے کہ لوگ خود ہی گھروں سے بھاگ رہے ہیں۔ اسی کے ساتھ ہی آگ پر قابو پانے کے لئے فائر فائٹرز کی ایک بڑی ٹیم بھیجی گئی ہے ، جبکہ 6 خصوصی طیارے بھی فائر فائٹنگ آپریشن میں مصروف ہیں۔ اس رپورٹ کے اندراج تک آگ پر قابو نہیں پایا جاسکا۔ نیز ، صیہونی حکومت نے اتنے وسیع پیمانے پر آگ لگنے کی وجوہ کے بارے میں ابھی تک کوئی معلومات نہیں دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ریلی

ایمبولینسوں اور طبی عملے کا ایک قافلہ غزہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے مارچ کر رہا ہے

پاک صحافت یوم نکبت کے موقع پر پاکستان کے شہر کراچی سے ایمبولینسوں اور طبی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے