مرتضی وہاب

8 فروری کو پتہ لگے گا کون آنسو بہاتا ہے۔ مرتضی وہاب

کراچی (پاک صحافت) پیپلزپارٹی کے رہنما مرتضی وہاب کا کہنا ہے کہ 8 فروری کو پتہ لگے گا کون آنسو بہاتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما مرتضی وہاب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے یہ دیکھ کر مایوسی ہوتی ہے کہ امن و امان کی صورتحال خراب کرنے کی کوشش جا رہی ہے۔ کوئی شخص قانون کو اپنے ہاتھ میں لیتا ہے تو کارروائی ہونی چاہیے۔ کوئی شخص نہیں چاہتا 1980 اور 1990 کا شہر ہمیں ملے۔

مرتضی وہاب کا مزید کہنا تھا کہ وقت آگیا ہے کسی کو اس شہر کو یر غمال بنانے نہیں دینگے، 2018 کے انتخابات میں جس سیاسی جماعت کا انتخابی نشان ”ڈولفن“ تھا وہ کہتے تھے وزیراعظم ہمارا ہوگا اور اب 8 فروری کو پتہ لگ جائے گا کون آنسو بہاتا ہے اور کون کس کے پاس جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں شہر قائد میں بھتہ عام تھا اور فیکٹریاں جلا دی جاتی تھیں۔ اس شہر کے بچے اور سیاسی جماعتیں ہماری ہیں، اگر کوئی شخص بد معاشی کر رہا ہے اس کو بتایا جائے شہر میں قانون کا بول بالا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے