سعودی عرب کا اہم اعلان، لاکھوں پاکستانی مزدوروں کے بے روزگار ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا

سعودی عرب کا اہم اعلان، لاکھوں پاکستانی مزدوروں کے بے روزگار ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا

سعودی عرب میں گزشتہ دو سال کے دوران مقامی آبادی کو روزگار دلانے کے لیے لاکھوں غیرملکی کی ملازمتیں ختم کر کے انہیں مملکت سے واپس بھیج دیا گیا ہے، چونکہ سعودی عرب میں سب سے زیادہ غیر ملکی ملازمین پاکستانی ہیں، اس لیے سعودائزیشن کے نتیجے میں سب سے زیادہ وہی بے روزگار ہوئے ہیں، اب ایک بار پھر ہزاروں پاکستانیوں کی اہم شعبوں سے چھُٹی کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

سعودی وزارت انسانی وسائل و سماجی بہبود کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ 2021ء میں انجینئرنگ، انفارمیشن ٹیکنالوجی، کمیونیکیشنز اور اکاؤنٹنگ کے شعبوں سے 1 لاکھ 15 ہزار سے زائد غیر ملکیوں کو نکال کر ان کی جگہ سعودی مرد اور خواتین بھرتی کیے جائیں گے، اس معاملے میں ان سعودیوں کو ترجیح دی جائے گی جو تین ماہ سے بے روزگار ہیں یا لیبر مارکیٹ کے کسی بھی شعبے میں کام نہیں کر رہے۔

اس لیے ان شعبوں کی سعودائزیشن کر کے انہیں مقامی افر اد کے لیے مخصوص کیا جائے گا، اس کے علاوہ خود روزگار اور کاروباری سرگرمیوں کو ترقی دینے کے لیے سعودی کاروباری افرادکو ایجار پلیٹ فارم کے ذریعے ریکارڈ میں لایا جائے گاو اس مقصد کے لیے مالکان کو اپنے کارکنان کی رہائش گاہوں کی اطلاع دینی ہو گی۔

 واضح رہے کہ سعودی حکومت نے ٹرانسپورٹ سیکٹر میں بھی سعودائزیشن کا اعلان کر دیا ہے، ٹرانسپورٹ اور ٹیکسی ایپلی کیشن میں 45 ہزار سعودیوں کی بھرتی کی جائے گی، جس کے باعث مزید ہزاروں پاکستانی بے روزگار ہو جائے گی، چند ماہ قبل سعودی وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود نے نجی اداروں میں کمیونیکیشن اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کی اسامیاں سعودیوں کے لیے مختص کردی ہیں، جس کے باعث ان اداروں سے پاکستانیوں سمیت ہزاروں غیر ملکیوں کی نوکریاں ختم ہو جائیں گی۔

وزیر افرادی قوت احمد الراجحی نے بتایا کہ یہ فیصلہ مقامی نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کی خاطر کیا گیا ہے، اس فیصلے کا اطلاق ان تمام نجی اداروں پر ہو گا جہاں ملازمین کی تعداد پانچ یا اس سے زیادہ ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کمیونیکیشن اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی، انجینیئرنگ، ایپلی کیشن پروگرامنگ، کمیونیکیشن کی ٹیکنیکل اسامیوں، ٹیکنیکل اسسٹنس اور اینالیسس پر یہ فیصلہ لاگو ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

برٹش

برطانوی دعویٰ: ہم سلامتی کونسل کی جنگ بندی کی قرارداد پر عملدرآمد کے لیے پوری کوشش کریں گے

پاک صحافت برطانوی نائب وزیر خارجہ نے دعویٰ کیا ہے کہ لندن حکومت غزہ میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے