اسرائیل میں تعینات روس کے سفیر نے اسرائیل کو خطے کی بدامنی کا سب سے بڑا ذمہ دار قرار دے دیا

اسرائیل میں تعینات روس کے سفیر نے اسرائیل کو خطے کی بدامنی کا سب سے بڑا ذمہ دار قرار دے دیا

اسرائیل میں تعینات روس کے سفیر نے اسرائیل کو مشرق وسطیٰ میں بدامنی کا اصلی سبب قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ کا مسئلہ اسرائیل ہے، خطے میں طویل عرصے سے جو بدامنی ہے اس کا ذمہ دار اسرائیل ہے۔

اطلاعات کے مطابق اسرائیل میں تعینات روسی سفیر اناتولی وکتوروف نے یروشلم پوسٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ کا مسئلہ اسرائیل ہے، ایران نہیں، خطے میں طویل عرصے سے جو بدامنی جاری ہے اس کا ذمہ دار اسرائیل ہے، ایران نہیں ۔

رپورٹ کے مطابق روسی سفیر نے حزب اللہ کے متعلق اسرائیلی تحفظات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل فلسطین کے خلاف جو مسلسل آپریشنز کرتا آرہا ہے اور شام سمیت دیگر ممالک میں ایرانی تنصیبات کو نقصان پہنچاتا آرہا ہے، یہی خطے میں بدامنی کی اصل وجہ ہے۔

روسی سفیر کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیل حزب اللہ پر حملے کر رہا ہے، حزب اللہ اسرائیل پر نہیں، اسرائیل کو کسی بھی دوسرے ملک پر کسی طرح کا کوئی حملہ نہیں کرنا چاہیے خواہ وہ شام ہو یا کوئی اور ملک۔

انہوں نے مزید کہا کہ روس اسرائیل کے کسی ایسے حملے کی حمایت نہیں کرتا اور اسرائیل کے ان اقدامات کو بین الاقوامی قوانین کی صریح خۂاف ورزی قراردیتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

نیا سروے: ٹرمپ 6 اہم ریاستوں میں ہیرس سے آگے

پاک صحافت ایک نیا سروے، جس کے نتائج آج  شائع ہوئے ہیں، ظاہر کرتا ہے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے