شہباز شریف

آرمی چیف کو آرڈر آف دی یونین کا میڈل ملنا پاکستان کیلئے اعزاز ہے، وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہا آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو آرڈر آف دی یونین کا میڈل ملنا پاکستان کیلئے اعزاز ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ دونوں برادر ممالک کے مابین تعلقات مضبوط سے مضبوط تر ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان کی طرف سے ’’آرڈر آف دی یونین‘‘ میڈل ملنے پر مبارکباد دی ہے۔ شہباز شریف نے کہا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو آرڈر آف دی یونین کا میڈل ملنا نہ صرف ان کیلئے بلکہ پاکستان کیلئے ایک اعزاز ہے۔

واضح رہے کہ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے فروغ میں نمایاں خدمات کے اعتراف میں آرڈر آف دی یونین میڈل سے نوازا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ابو ظہبی کے شاہی محل قصر البحر میں اس حوالے سے ایک تقریب منعقد ہوئی جہاں آرمی چیف کی متحدہ عرب امارات کے صدر سے ملاقات ہوئی اور شیخ محمد بن زید النہیان نے آرمی چیف کوآرڈر آف یونین عطا کیا۔

یہ بھی پڑھیں

سیلاب

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچادی، 17 بچوں سمیت 42 جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں حالیہ بارش نے تباہی مچادی ہے، خیبرپختونخوا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے