سعید غنی

کشمیری پیسے تقسیم کرنے والوں کو گریبان سے پکڑ کر باہر نکال دیں۔ سعید غنی

مظفرآباد (پاک صحافت) سعید غنی کا کہنا ہے کہ کشمیر میں ووٹ کی خریداری کے لئے پیسے تقسیم کرنے والے وزرا کو کشمیری عوام گریبان سے پکڑ کر علاقے سے باہر کریں۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما سعید غنی نے پلندری میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیری شہری اگر نالائق اور نااہل ٹولے سے جان چھڑانا چاہتے ہیں تو وہ پیپلزپارٹی کو ووٹ دے کر کامیاب کریں۔ تاکہ آپ کے حقوق کا تحفظ ہوسکے۔

سعید غنی کا مزید کہنا تھا کہ کشمیریوں کا ووٹ مسئلہ کشمیر کا حل ثابت ہوگا۔ پی پی الیکشن میں کامیاب ہوکر مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے عالمی سطح پر کوششیں کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے کہا کشمیر پر غلطی سوتے ہوئے بھی نہیں کرسکتا، تم کشمیر ہائی وے کا نام سری نگر رکھ کر سمجھے کشمیر کا قرض اتار دیا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے