ایران کے خلاف پابندیوں کا سلسلہ ختم، روس نے ایران کے ساتھ دفاعی تعاون جاری رکھنے کا اعلان کردیا

ایران کے خلاف پابندیوں کا سلسلہ ختم، روس نے ایران کے ساتھ دفاعی تعاون جاری رکھنے کا اعلان کردیا

روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ روس خطے میں امن و ثبات اوراپنی بین الاقوامی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کے لئے ایران کے ساتھ دفاعی تعاون کا سلسلہ جاری رکھے گا۔

روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے اسپوٹنک کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس  خطے میں امن و ثبات اوراپنی بین الاقوامی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کے لئے ایران کے ساتھ دفاعی تعاون کا سلسلہ جاری رکھے گا۔

روسی وزیر خارجہ نے ایران کے خلاف اقوام متحدہ کی ہتھیاروں کی پابندی کے خاتمہ پر مبنی سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ایران کو ملکی دفاع کے سلسلے میں ہتھیار خریدنے کا حق حاصل ہے روس کا بھی ایران کے ساتھ دفاعی تعاون کا سلسلہ جاری رہے گا۔

 روس کا خطے میں امن و ثبات کے سلسلے ایران کے ساتھ تعاون جاری رہے گا، لاوروف نے کہا کہ اب ایران کے ساتھ ہتھیاروں کی خرید و فروخت کے سلسلے میں کوئی قانونی رکاوٹ موجود نہیں ہے اور اقوام متحدہ کی ایران کے خلاف پابندیوں کا سلسلہ ختم ہوگيا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پومپیو

ایران اسرائیل کو 2500 بار تباہ کرسکتا ہے۔ پومپیو

(پاک صحافت) سابق امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے ایران کی میزائل طاقت کا اعتراف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے