امریکہ کا افغانستان کے صوبہ ہلمنڈ میں طالبان پر ہوائی حملہ، متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے

امریکہ کا افغانستان کے صوبہ ہلمنڈ میں طالبان پر ہوائی حملہ، متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے

امریکہ نے افغانستان کے صوبہ ہلمنڈ میں طالبان پر ہوائی حملہ کرتے ہوئے متعدد افراد کو ہلاک اور زخمی کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق طالبان نے اعلان کیا ہے کہ افغانستان کے صوبہ ہلمنڈ میں امریکی ہوائی حملے میں 18 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق مطابق طالبان نے ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ افغانستان کے صوبہ ہلمنڈ میں امریکی ہوائی حملے میں 18 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

طالبان نے کہا ہے کہ امریکہ کا حملہ طالبان اور امریکہ کے درمیان دوحہ میں ہونے والے معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔

طالبان کے ترجمان قاری یوسف احمدی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکہ دوحہ معاہدے کی خلاف ورزی کررہا ہے، امریکہ نے اس حملے میں طالبان کے ایک مرکز اور طالبان کی کئی عمارتوں کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 18 طالبان ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں

نیا سروے: ٹرمپ 6 اہم ریاستوں میں ہیرس سے آگے

پاک صحافت ایک نیا سروے، جس کے نتائج آج  شائع ہوئے ہیں، ظاہر کرتا ہے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے