او آئی سی نے کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی حمایت کا اعلان کردیا

او آئی سی نے کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی حمایت کا اعلان کردیا

نیو یارک (پاک صحافت) اسلامی تعاون کی تنظیم (او آئی سی) کے رابطہ گروپ برائے جموں و کشمیر نے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے سلسلے میں ان کی منصفانہ جدوجہد کے لیے اپنی غیر متزلزل حمایت کا اظہار کیا ہے۔

رابطہ گروپ کا اجلاس گزشتہ روز نیو یارک میں ہوا جس میں پاکستان، ترکی، سعودی عرب، نائجیریا، آذربائیجان کے مستقل نمائندوں نے شرکت کی، یہ اجلاس یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر ہوا۔

او آئی سی کے سیکرٹری جنرل کی نمائندگی اقوام متحدہ میں اسلامی کانفرنس کی تنظیم کے مبصر مشن کے خصوصی نمائندہ آگشن مہدی یوف نے کی ۔پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سفارتی سطح پر اسلام آباد سے خطاب کیا، انہوں نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی بدترین صورتحال سے آگاہ کیا۔

رابطہ گروپ نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل، سلامتی کونسل اور اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کی کونسل سے مطالبہ کیا کہ مقبوضہ جموں کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں روکنے کے لیے بھارت پر زور دیا جائے جس نے 5اگست 2019 کو مقبوضہ وادی میں یکطرفہ اور غیر قانونی اقدامات کیے۔

رابطہ گروپ نے مقبوضہ جموں کشمیر کے عوام کے حق خود ارادیت کے لیے استصواب رائے کرانے کے لیے سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل درآمد کرنے پر زور دیا۔

یہ بھی پڑھیں

خشونت

فلسطینی حامی طلباء کے خلاف امریکی پولیس کے تشدد میں اضافہ

پاک صحافت امریکہ میں طلباء کی صیہونی مخالف تحریک کی توسیع کا حوالہ دیتے ہوئے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے